52 سال کے ٹیچر کو لے کر 20 اسکولی طالبات نے کیا حیران کن انکشاف، جان کر اڑجائیں گے ہوش

کننور: کیرالہ کے کننور ضلع کے تھلی پرمبو سے سنسنی خیز خبر سامنے آئی ہے۔ یہاں جب اسکول میں طالبات کی کونسلنگ ہوئی تو ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا۔ ایک سرکاری اسکول کی تقریباً 20 طالبات نے بتایا کہ 52 سال کا ایک ٹیچر ان کے ساتھ غلط حرکت کرتا ہے ۔ اس کے فوراً بعد اسکول انتظامیہ نے معاملہ کو چائلڈ لائن کو سونپ دیا

پولیس نے چھٹی اور ساتویں جماعت کی طالبات کے بیان پر مقدمہ درج کر کے ملزم ٹیچر کو گرفتار کر لیا ہے

ایک پولیس افسر نے بتایا کہ کونسلر نے اطلاع دی تھی۔ اسکولی طلبہ کی شکایت پر آئی پی سی کی دفعہ 354 اور پاکسو ایکٹ کی دفعہ 7,8,9,10 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ملزم ٹیچر سے ریمانڈ میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی دیگر کلاسوں کے بچوں کی بھی کونسلنگ کی جا رہی ہے۔ پولیس نے کہا کہ وہ اس بات کی تحقیقات کریں گے کہ آیا پولیس کو بروقت اطلاع دینے میں اسکول انتظامیہ کی طرف سے کوئی کوتاہی تو نہیں ہوئی؟