کھیل

40 دن بعد اپنے پیروں پر بیساکھی کے سہارے کھڑے ہوئے پنت

ممبئی ،10فروری (ہندوستان اردو ٹائمز) ہندوستانی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت 30 دسمبر 2022 کو ایک کار حادثے میں بری طرح زخمی ہوگئے۔ اس کے بعد تقریباً 1 ماہ اسپتال میں گزارنے کے بعد اب وہ اپنے گھر پہنچے ہیں، جہاں سے وہ اپنی صحت یابی کے بارے میں مداحوں کو سوشل میڈیا پر اپ ڈیٹ کرتے رہتے ہیں۔ اب رشبھ نے 10 فروری کی شام کو ایک ٹویٹ کیا، جس میں انہوں نے ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔

Rishabh Pant Latest Photo: 'Fighter हो आप Fighter' Rishabh Pant ने शेयर की  लेटेस्ट फोटो, देखकर

ان تصاویر میں صاف نظر آرہا ہے کہ انہوں نے اب تھوڑا سا چلنا شروع کردیا ہے۔رشبھ پنت نے اپنے ٹویٹ میں تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ ایک قدم آگے، ایک قدم مضبوط، ایک قدم بہتر۔ پنت کے اس پوسٹ سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی صحت یابی ٹھیک چل رہی ہے۔ خیال رہے کہ نئے سال کے لیے پنت اپنی کارسے خود چلا کر رڑکی واقع اپنے آبائی گھر جا رہے تھے، اسی دوران ان کی کار نیشنل ہائی وے پر اچانک حادثے کا شکار ہو گئی۔

40 دن بعد اپنے پیروں پر بیساکھی کے سہارے کھڑے ہوئے پنت | UrduDuniya |  اردودنیا

اس حادثے میں پنت کی گاڑی مکمل طور پر خاکستر ہو گئی، وہ بھی شدید زخمی ہوئے، تاہم وہ اس حادثے میں بال بال بچ گئے۔ اس وقت پنت کو دہرادون کے میکس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ کچھ دن بعد انہیں ایئر لفٹ سے ممبئی لے جایا گیا اور گھٹنے کی سرجری کے لیے ممبئی کے کوکیلا بین ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

تمام کرکٹ شائقین کو امید تھی کہ رشبھ اب آسٹریلیا کیخلاف 4 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں ٹیم انڈیا کے لیے ایک بار پھر میچ ونر کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ لیکن ایسا نہ ہو سکا۔ اب کے ایس بھرت بارڈر-گواسکر سیریز میں ان کی جگہ کھیل رہے ہیں۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ پنت کب میدان میں واپس آئیں گے،تاہم ایسا لگتا ہے کہ انہیں مکمل فٹ ہونے میں کافی عرصہ لگ سکتا ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button