38 بچوں کے باپ 83 سالہ شخص نے دھوم دھام سے 11 ویں شادی رچالی

ریاض، یکم فروری (ہندوستان اردو ٹائمز) سعودی عرب کے علاقے تبوک سے تعلق رکھنے والے 83 سالہ علی البلوی Ali Al-Balawi نے دھوم دھام کے ساتھ گیارہویں شادی رچالی۔بزرگ نوشے میاں کی شادی ذرائع ابلاغ کی شہ سرخیوں میں نمایاں خبر کے طور پر جگہ پا رہی ہے۔ شادی کے موقعے پر ان کے خاندان کے افراد اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔علی البلوی نے آن لائن پورٹل نیوز 24 کو بتایا کہ وہ اپنے والدین کی اکلوتی اولاد ہیں۔ وہ اپنے خاندان کے واحد کفیل بھی تھے اور انہوں نے 11 شادیاں کی ہیں۔
انہوں کا دعویٰ ہے کہ اس وقت بھی ان کے عقد میں چار بیگمات موجود ہیں۔ایک سوال کے جواب میں البلوی نے کہا کہ ان کے 18 بچے، 20 بچیاں اور 88 پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں ہیں۔البلوی عمر رسیدہ ہونے کے باوجود فٹ ہیں اور انہیں کوئی بیماری نہیں۔
البلوی نے تعدد ازواج کے خواہش مندوں کو نصیحت کی کہ ان کے پاس مالی قابلیت، رہائش کی صلاحیت، ذہنی اور جسمانی صحت، اور اچھی اخلاقی اور نفسیاتی حالت کے ساتھ بیویوں کے درمیان انصاف کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کہ بڑی تعداد میں شادیوں کی وجہ سے انہیں مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑا، کیونکہ وہ ایسا کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے اور وہ اپنی بیویوں اور بچوں کے درمیان فرق نہیں کرتے۔
لديه 126 من الأبناء والأحفاد.. ثمانيني يحتفي بزواجه الـ11 في #تبوك
https://t.co/KcGgvmWsaG pic.twitter.com/ulsn10J4IM
— أخبار 24 (@Akhbaar24) January 31, 2023