عجیب و غریب

30 سال میں 60 طالبات کا استحصال کرنے والا ٹیچر گرفتار

کیرالہ (ہندوستان اردو ٹائمز) ریاست کیرالہ میں 30 سال کے عرصے میں مبینہ طور پر 60 طالبات کا استحصال کرنے والے ٹیچر کو گرفتار کرلیا گیا۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق ضلع مالا پورم سے تعلق رکھنے والے گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کے سابق ٹیچر کے وی سشی کمار کو جمعہ کے روز گرفتار کیا گیا ہے۔

سشی کمار کے خلاف 50 سے زائد طلبہ کی جانب سے پولیس کو شکایات درج کرائی گئی ہیں۔ وہ مارچ 2022 میں اپنی ملازمت سے ریٹائر ہوئے ، ان کے خلاف سب سے پہلا الزام اس وقت سامنے آیا جب انہوں نے فیس بک پر اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے پوسٹ کی۔ اس پوسٹ پر ایک سابق طالبہ نے تبصرہ کرتے ہوئے جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button