دیوبند

22روز سے غائب معصوم بچہ کی لاش ایکھ کے کھیت سے برآمد

ایس ایس پی نے موقع پر پہنچ کر اہل خانہ سے تفصیلی معلومات حاصل کی

دیوبند، 25؍ جنوری (رضوان سلمانی) ضلع سہارنپو رکے قصبہ گنگوہ علاقہ کے گائوں خانپور گوجر میں گزشتہ 2جنوری سے غائب 4سالہ بچہ کی لاش گائوں میں ہی ایک ایکھ کے کھیت میں برآمد ہوئی ہے ، بچے کی لاش ملنے کی اطلاع پر گائوں کے باشندوں میں افراتفری مچ گئی ،

اطلاع ملنے پر ایس ایس پی سہارنپور ڈاکٹر وپن تاڑا بھی فورنسنک ٹیم اور کئی تھانوں کی پولیس فورس لے کر موقع پر پہنچے ، بچہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا گیا ہے ۔ رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی وجوہات کا معلوم ہوسکے گا، جب کہ بچہ کی موت کی اطلاع سے اہل خانہ میں کہرام مچا ہوا ہے۔

 

تفصیل کے مطابق گائوں خانپور گوجر کے رہنے والے راج کمار کا چار سالہ بیٹا لکشے گزشتہ 2جنوری کی شام اپنے گھر کے باہر سے کھیلتے ہوئے اچانک غائب ہوگیا تھا ، ،اہل خانہ نے کافی تلاش کرنے کے بعد گنگوہ کوتوالی میں گمشدگی درج کرائی تھی جس کے بعد پولیس نے غوطہ خوروں کی مدد سے گائوں کے تالاب میں بچہ کی تلاش کرنے کے ساتھ ہی تلاشی مہم چلائی تھی لیکن بچہ کا کوئی سراغ نہیں لگ سکا تھا، اہل خانہ کسی انہونی کا شک ظاہر کررہے تھے ۔ صبح 11بجے گائوں کے رہنے والے ریاست اپنے ایکھ کے کھیت میں آوارہ جانوروں کو بھگار ہا تھا، اسی وقت اس کی نظر بچہ کی لاش پر پڑی ۔

اس نے اس کی اطلاع فوراً گائوں کے باشندوں اور پولیس کو دی ، اطلاع ملتے ہی سی او اوی تیش سنگھ اور تھانہ انچارج جسبیر سنگھ موقع پر پہنچے ۔ معاملہ کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے ایس ایس پی ڈاکٹر وپن تاڑا بھی موقع پر پہنچے اور ان کی ہدایت پر فورنسنک ٹیم نے جانچ کی ۔ اس سلسلہ میں ایس ایس پی ڈاکٹر وپن تاڑا نے بتایا کہ لاش کچھ روز پرانی لگ رہی ہے ، موت کی وجوہات کا علم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی چل سکے گا اور اس کی بنیاد پر ہی آگے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button