بین الاقوامی

1,319 طلباء نے یوکرین میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے بینکوں سے قرض لیا:حکومت

نئی دہلی (ہندوستان اردو ٹائمز) وزیر خزانہ نرملاسیتا رمن نے لوک سبھاکوبتایاہے کہ 31 دسمبر 2021 تک، 1,319 طلباء نے یوکرین میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے تعلیمی قرضے حاصل کیے ہیں اور ان کے خلاف 121.61 کروڑ روپے بقایا ہیں۔یہ جانکاری وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے لوک سبھا میں وجے وسنت اور رونیت سنگھ کے سوال کے تحریری جواب میں دی ہے۔

سیتارمن نے کہاہے کہ اس وقت وہاں (یوکرین میں) صورتحال غیر مستحکم ہے اور حکومت اس پر نظر رکھے ہوئے ہے اور حالات کے مستحکم ہونے کے بعد ہی اصلاحی اقدامات پر غور کیا جائے گا۔اس دوران حکومت نے انڈین بینکس ایسوسی ایشن سے کہا ہے کہ وہ واپس آنے والے طلباء کے بقایا تعلیمی قرضوں کے سلسلے میں تنازعہ کے اثرات کا جائزہ لے اور مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت شروع کرے۔سیتارمن نے کہاہے کہ انڈین بینکس ایسوسی ایشن سے منسلک 21 پبلک سیکٹر کے بینکوں اور 21 پرائیویٹ سیکٹر کے بینکوں سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، 31 دسمبر 2021 تک، 1,319 طلباء نے یوکرین میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے تعلیمی قرضے حاصل کیے تھے، جن پر 121.61 کروڑ روپے کا بقایا تھا۔

وزیر خزانہ نے کہاہے کہ وزارت خارجہ کے مطابق یکم فروری 2022 سے تقریباً 22,500 ہندوستانی شہری بشمول طلباء یوکرین سے بحفاظت ہندوستان واپس آچکے ہیں۔انہوں نے کہاہے کہ حکومت نے یوکرین سے اپنے مغربی پڑوسیوں میں آنے والے ہندوستانیوں کوپناہ گاہ، خوراک اور طبی امداد کی شکل میں ہر ممکن مددفراہم کی ہے اورآپریشن گنگاکے تحت پروازوں کے ذریعے ملک لایاگیاہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button