ممبئی

12 سالہ لڑکی کی سرجری، پیٹ سے ایسی چیز نکل آئی کہ ڈاکٹرز کے بھی ہوش اڑ گئے

ممبئی (ہندوستان اردو ٹائمز) مہاراشٹر کے ضلع تھانے میں ڈاکٹرز نے 12 سالہ بچی کا آپریشن کرکے اس کے پیٹ سے 650 گرام وزنی بالوں کا گچھا نکال لیا۔

میڈیا کے مطابق 12 سالہ بچی کو اس کے والدین پیٹ کے درد کی شکایت پر ہسپتال لائے جہاں ڈاکٹرز نے ٹیسٹ کیے تو پتہ چلا کہ بچی کے پیٹ میں بالوں کا بہت بڑا گچھا موجود ہے۔ ڈاکٹرز نے بچی کی پہلے لیپرو سکوپک سرجری کا فیصلہ کیا تاہم اس میں یہ مسئلہ درپیش تھا کہ بالوں کا گچھا لیپرو سکوپی کے آلات میں الجھ سکتا تھا۔

ڈاکٹرز نے بعد ازاں بچی کی اوپن سرجری کا فیصلہ کیا اور اس کے پیٹ سے 650 گرام وزنی بالوں کا گچھا نکال لیا۔ آپریشن کرنے والے ڈاکٹر پروانی کے مطابق بچی دو سال کی عمر سے ہی بال کھانے لگی تھی جس کی وجہ سے اسے بھوک نہیں لگتی تھی اور جو بھی کھاتی تھی اسے قے ہوجاتی تھی۔ آپریشن کے بعد ابھی بچی کو ہسپتال میں ہی رکھا گیا ہے، وہ اب بہتر طریقے سے کھانا کھانے لگی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close