دیوبند

11؍جولائی کی ریلی کو کامیاب بنانے کیلئے کسان لیڈران نے عوامی رابطہ کیا

یوگی حکومت کے کسانوں سے متعلق تمام وعدے ہوائی ثابت ہوئے ہیں ۔بھگت سنگھ ورما

دیوبند، 17؍ جون (رضوان سلمانی) بھارتیہ کسان یونین نے کسانوں کے مسائل سے متعلق آئندہ 11؍جولائی کو ایک ریلی منعقد کرنے کا اعلان کر رکھا ہے ۔اس ریلی کو کامیاب بنانے کے لئے تنظیم سے وابستہ کسانوں اور مختلف گاؤں کا دورہ کرکے تنظیم کے عہدیداران نے کسانوں سے اپیل کہ وہ بڑی تعداد میں ریلی میں شرکت کرکے ریلی کو کامیاب بنائیں ۔

تنظیم کے عہدیداران نے عوامی رابطہ کے دوران کسانوں کو بتایا کہ ان کے متعدد مسائل سے متعلق مذکورہ ریلی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔جمعہ کے روز عوامی رابطہ کے دوران دیوبند کے قریبی گاؤں کرلکی میں ایک منعقد کی گئی ۔اس میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے بھارتیہ کسان یونین کے قومی کنوینر بھگت سنگھ ورما نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کسان بے حال اور پریشان ہیں۔

انہو ں نے بتایا کہ یوگی حکومت نے اپنے مینی فیسٹوں میں کسانوں کو کھیتی وکاشتکاری سے متعلق مسائل حل کرنے ،ٹیوب ویل کے لئے مفت بجلی کنیکشن دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن ان کے یہ وعدے ہوائی ثابت ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش کی شوگر فیکٹریاں 14؍دنوں میں تو دور کی بات ہے 14؍مہینوں کے بعد بھی گنے کے بقایا جات کی ادائیگی نہیں کرپائی ہیں ۔بھگت سنگھ ورما نے کہا کہ گنے کی فصلیں تیار کرنے کے لئے اب لاگت بہت زیادہ آنے لگی ہے اسلئے حکومت کو ان سب باتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے گنے کی نئی قیمت کم از کم 600روپے فی کونٹل طے کردینی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ان تمام مسائل کو حل کرانے کی جد وجہد سے متعلق بھی آئندہ 11؍جولائی کو دیوبند میں ایک بڑی ریلی منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس ریلی میں کسانوں کی بہت بڑی تعداد میں تنظیمیں شرکت کریں گی۔اس موقع پر صوبائی سکریٹری چودھری رشی پال سنگھ،عاصم ملک،چودھری سکھ پال سنگھ،وکاس چودھری،بالو سنگھ،ارجن ،آیوش دیشوال،راجویر سنگھ،دکشت چودھری،منیش چودھری،شیوانش چودھری اور چمن سنگھ وغیرہ موجود رہے ۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button