کھیل

ہندوستانی ٹیم آئندہ سال انگلینڈ میں ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کھیلے گی

لندن،08؍ ستمبر (ہندوستان اردو ٹائمز) ہندوستانی کرکٹ ٹیم آئندہ سال جولائی میں انگلینڈ میں محدود اوورز کی سیریز کھیلے گی۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی ) نے 2022 کے ڈومیسٹک انٹرنیشنل کیلنڈر کا اعلان کرتے ہوئے یہ معلومات دی۔ہندوستانی ٹیم اس وقت انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیل رہی ہے جس کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ 10 ستمبر سے مانچسٹر میں کھیلا جانا ہے۔ دوسرے دوروں کے برعکس، اس بار کورونا کی وجہ سے اسے دورے کے وقت کے پیش نظر ٹیسٹ کرکٹ اور محدود اوورز کی سیریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

انگلینڈ کی مرد ٹیم جولائی میں ہندوستان کے خلاف محدود اوورز کی ہوم سیریز کھیلے گی اور پھر جنوبی افریقہ سے مقابلہ ہوگا ۔ ای سی بی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ہندوستان یکم جولائی کو اولڈ ٹریفورڈ میں ٹی 20 انٹرنیشنل میچ سے دورے کا آغاز کرے گا۔ ساتھ ہی دو دیگر ٹی 20 میچز ٹرینٹ برج (03 جولائی) اور ایجیوس باؤل (06 جولائی) میں کھیلے جائیں گے۔اس کے بعد تین میچوں کی ون ڈے سیریز ایجبسٹن (09 جولائی)، دی اوول (12 جولائی) اور لارڈز (14 جولائی) کوکھیلی جائے گی۔ ای سی بی کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیریسن نے کہاکہ یہ کرکٹ کا شاندار سیزن ہوگا اور اس موسم گرما میں شائقین کی میدان میں واپسی بہت اچھی ہوگی۔

اگلے موسم گرما میں مجھے 2022 میں تین اعلی درجے کی مردوں کی بین الاقوامی ٹیموں کے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے، جس کا آغاز ورلڈ ٹیسٹ چمپئن نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ سیریز سے ہوگا۔انہوں نے مزید کہاکہ ہم محدود اوورز کی سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کی واپسی کے لیے پرجوش ہیں، جس کے بعد ہم تین ٹیسٹ سمیت تین فارمیٹس میں جنوبی افریقہ کی میزبانی کریں گے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close