پنجاب

پنجاب: گولڈی برار نے سدھوموسیٰ والا کے قتل کا اعتراف کرلیا

نئی دہلی ، 16 جولائی (ہندوستان اردو ٹائمز) پنجابی گلوکار سدھو موسیٰ والا کے قتل کے حوالے سے گینگسٹر گولڈی برار نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس قتل پر افسوس نہیں ہے۔ برار نے اس قتل کی ذمہ داری لیتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی موسیٰ والا کے قتل کی ذمہ داری لی اور اب لے رہا ہوں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس نے چہرے پر ماسک پہن رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا نام سدھو موسیٰ والا کے قتل میں جوڑا جا رہا ہے۔ ہم نے پہلے بھی ذمہ داری لی تھی اور اب بھی لے رہا ہوں۔ ہم نے یہ کام کیا۔ ہمیں اس پر کوئی افسوس نہیں ہے۔ یہ وقت کا تقاضا تھا۔سدھو قصوروار تھا،سدھو موسیٰ والا نے اپنی غلطیوں کو اپنی گلوکاری سے چھپانے کی کوشش کی ہے۔ اس نے ایسی غلطیاں کی تھی جو بھولنے یا معاف کرنے کے قابل نہیں تھیں۔اس ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ اسے سزا ملنی تھی، ہم نے بھی قانون اور انصاف کا طویل انتظار کیا۔ ہمیں امید تھی کہ ہمیں انصاف ملے گا۔ لیکن ہمارے پاس خود ہتھیار اٹھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔

ہم نے وہی کیا جو صحیح لگا۔ انہوں نے کہا کہ سدھوموسیٰ والاکی موت کے بعد لوگ انہیں سکھ شہید اور قومی جنگجو کا درجہ دے رہے ہیں۔ جو کہ سراسر غلط ہے۔ وہ اس کا مستحق نہیں ہے۔گولڈی برار نے کہا کہ موسیٰ والا نے ایس وائی ایل کا گانا لکھا اور بہت اچھا گایا۔ گولڈی نے کہا کہ جس دن دیپ سدھو کا انتقال ہوا، سدھو موسے والا خوش تھا، ناچ رہا تھا۔ لیکن پورا پنجاب غم میں ڈوبا ہوا تھا۔

دیپ کی آخری رسومات ادا کی جا رہی تھیں اور موسے والا نے ایک ایمفی تھیٹر قائم کر رکھا تھا۔ اب لوگ یہ باتیں بھول چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے موسی والا کے قتل پرکوئی اعتراض نہیں ہے۔ خیال رہے کہ پنجابی گلوکار موسی والا کو 29 مئی2022 کو تابڑ توڑ گولی مار کر موت کی نیند کی سلادیا گیا تھا۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button