دیوبند

ویل نیس اسپیشلٹی ہاسپٹل نئی دہلی کے زیراہتمام جامعہ طبیہ میں مفت کیمپ کا انعقاد

ضروت مندوں کو مفت علاج فراہم کرانا عظیم کار خیر ہے: ڈاکٹر انور سعید

دیوبند،30؍ مارچ(رضوان سلمانی) ویل نیس اسپیشلٹی ہاسپٹل نئی دہلی کے زیر اہتمام اسپتال جامعہ طبیہ دیوبند میں ایک مفت ہیلتھ چیکپ کیمپ کا انعقاد کیاگیا، جس کا افتتاح جامعہ طبیہ دیوبند کے سکریٹری ڈاکٹر انور سعید نے فیتہ کاٹ کر کیا۔کیمپ میں ویل نیس ملٹی اسپیشلٹی ہاسپٹل نئی دہلی سے آئے مشہور و معروف معالج ڈاکٹر انوج اگروال اور امراض قلب کے ماہر ڈاکٹر محمد راشدصدیقی نے مریضوں کواپنی خدمات دی۔

اس موقع پر ڈاکٹر انور سعید نے کہاکہ ضروتمندوں کو مفت علاج فراہم کرانا عظیم کار خیر ہے، انہوںنے کہاکہ ویل نیس اسپیشلٹی اور جامعہ طبیہ دیوبند مسلسل کو بہتر مفت اور سستا علاج فراہم کرنے کے لئے پیش پیش رہتے ہیں،انہوںنے کیمپ میں آئے ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ خدمت خلق جامعہ طبیہ دیوبند کا اہم حصہ ہے، انہوں نے کہاکہ اس ادارہ کا بنیادی مقاصد طبی تعلیم کے ساتھ ساتھ غریب ضروتمندوں تک بہتر سے بہتر اور سستے علاج کی سہولیات پہنچاناہیانہوں نے مزید کہا کہ خدمت خلق کا دو جہاں حضرت محمدﷺ کی سنت ہے۔ یہ عمل انسان کو انسان سے قریب کرتا ہے۔ خدمت خلق سے خدا کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے اور اللہ کے بندوں کی خدمت عین سنت نبوی ﷺ ہے۔ اس جذبہ کے تحت فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد قابل ستائش اقدام ہے۔ جس کیلئے یونیمس ویلفیر سوسائٹی کے ذمہ داران قابل مبارکباد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ پرآشوب دور میں غریب عوام کو گذر بسر میں نہایت مشکل پیش آرہی ہے۔ کئی غریب لوگ بیمار ہونے پر اچھے دواخانوں میں اپنا علاج کروانے سے قاصر ہیں۔ مفت طبی سہولت فارہم کرنے پر ان غریب عوام کو کافی فائدہ پہونچتا ہے۔انہوں نے کہاکہ جامعہ طبیہ دیوبند کے ذریعہ مسلسل اس طرح کے طبی مفت کیمپوں کا انعقاد کیا جاتاہے اور مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

ایڈمنسٹر ڈاکٹر اختر سعید نے ویل نیس اسپیشلٹی ہسپتال دہلی کے ڈاکٹرس اور اسٹاف کا شکریہ اداکیا۔ ڈاکٹر انوج اگروال نے جامعہ طبیہ دیوبند کی خدمات کی ستائش کی۔اس دوران کیمپ کے کورڈی نییٹر ڈاکٹر احتشام الحق صدیقی نے بتایاکہ کیمپ میں تقریباً350؍ مریضوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کرائی گئی ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر ناصر علی خاں پرنسپل جامعہ، ڈاکٹر محمد فصیح صدیقی،ڈاکٹر محمد اعظم عثمانی، ڈاکٹر مزمل،ڈاکٹر آصف،جمشید انور،گوہر نبی،منوج کمار، عامر سعیدی،نشاط عثمانی وغیرہ موجودرہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button