عجیب و غریب

ناجائز تعلقات ختم کرنے کیلئے طالب علم نے اپنی خاتون ٹیچر کی جان لے لی

ایودھیا (ہندوستان اردو ٹائمز) ریاست اتر پردیش کے شہر ایودھیا میں اپنی خاتون ٹیچر کو قتل کرنے والے ملزم طالب علم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 30 سالہ حاملہ خاتون ٹیچر کی یکم جون کو گھر سے لاش ملی تھی ۔ تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ اس کے اپنے ایک 17 سالہ طالب علم سے تعلقات ہیں ، طالب علم یہ رشتہ ختم کرنا چاہ رہا تھا لیکن ٹیچر اس پر تعلق قائم رکھنے کیلئے دباؤ ڈال رہی تھی۔

اس رشتے کو ختم کرنے کیلئے لڑکے نے ٹیچر کے گھر جا کر اسے ڈنڈے کے وار کرکے قتل کردیا اور واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کیلئے الماری سے 50 ہزار روپے نقدی اور دیگر قیمتی سامان بھی لے اڑا۔ پولیس نے ایک ماہ بعد ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button