بنگال

مغربی بنگال کے وزیر پارتھو چٹرجی کو ای ڈی نے کیا گرفتار

کولکاتہ،23جولائی (ہندوستان اردو ٹائمز) ای ڈی نے ہفتہ کو مغربی بنگال کے وزیر پارتھو چٹرجی کو ریاست میں مبینہ اساتذہ کی بھرتی گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کرلیا ہے۔یہ گرفتاری وزیر کے قریبی ساتھی سے 20 کروڑ روپے برآمد ہونے کے ایک دن بعد ہوئی ہے۔ نقدی برآمد ہونے کے بعد رات بھر ترنمول لیڈر سے پوچھ گچھ کی گئی۔

معلوم ہوا ہے کہ پارتھو چٹرجی نے تفتیش کے دوران تفتیش کاروں کے ساتھ تعاون نہیں کیا جس کے بعد انھیں گرفتار کر لیا گیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ رات بھر کی پوچھ گچھ کے بعد پارتھو چٹرجی کو گرفتار کر لیا گیا،انھیں ای ڈی کے دفتر لے جایا گیا ہے۔اس وقت صنعت و تجارت کے وزیر پارتھو چٹرجی وزارت تعلیم کی دیکھ بھال کر رہے تھے ،جب مبینہ گھوٹالہ ہوا تھا۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جمعہ کو پارتھو چٹرجی کے ایک معاون کے گھر سے 20 کروڑ روپے کی نقد رقم برآمد کی۔تحقیقاتی ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ مذکورہ رقم مبینہ طور پر ایس ایس سی گھوٹالے سے ہونے والی آمدنی کا شبہ ہے۔ چٹرجی کی قریبی ساتھی ارپیتا مکھرجی کے احاطے سے 20 سے زیادہ موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button