عجیب و غریب

دلہن کا شادی کی رات دولہے کو 21 زہریلے سانپوں کا تحفہ

عجیب و غریب (ہندوستان اردو ٹائمز) ہر ملک اور ہر معاشرے میں شادی بیاہ کے رسم ورواج مختلف ہے مگر ہندوستان کے جوریا قبائل کے ہاں شادی کی عجیب وغریب رسم پائی جاتی ہے۔ اس قبیلے کی لڑکیاں شادی کی رات دولہے کو 21 زہریلے سانپ جہیز میں دیتی ہیں۔

میڈیا رپورٹ میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق لڑکی کا باپ کئی سال تک زہرے سانپ تلاش کرتا رہتا ہے، پھر شادی کے موقع پر ایک خوبصورت صندوق میں دولہے کو تحفہ کیا جاتا ہے۔ تحفہ پورے قبیلے کے سامنے فخریہ طور پر پیش کیا جاتا ہے۔

شادی کے موقع پر ایک خوبصورت صندوق میں دولہے کو تحفہ دیا جاتا ہے، صندوق میں کسی سانپ کا مرجانا برا شگون سمجھا جاتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ یہ شادی کامیاب نہیں ہوگی۔

اگر ایسا ہو گیا تو لڑکی کے تمام گھر والے سرمنڈاتے ہیں تاکہ شادی کو کامیاب کیا جائے۔ جوریا قبائل ہندوستان میں زہریلے سانپوں کا شکار کرنے میں شہرت رکھتے ہیں، ان سانپوں سے ادویہ اور کھال سے مصنوعات تیار ہوتی ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close