دیوبند

اب وقف بورڈ سے منسلک احکامات لوگوں کو آن لائن دستیاب ہوں گے

دیوبند، 18؍ جون (رضوان سلمانی) اب وقف جائیدادوں سے متعلق احکامات اور دستاویز لکھنؤ آکر حاصل کرنے کا جھنجھٹ ختم ہوچکا ہے ، اب وقف کے ریکارڈ ، دستاویز اور احکامات کی کاپی ضلع مجسٹریٹ دفتر سے آن لائن حاصل کی جاسکتی ہے۔ یہ فیصلہ گزشتہ کل اقلیتی امور کے وزیر محسن رضا کی صدارت میں منعقدہ محکمے کی میٹنگ میں لیا گیا،

ابھی تک دونوں وقف بورڈ میں ایسے دستاویزوں کی کاپی حاصل کرنے کے لئے دور دراز کے اضلاع سے متعلقہ متولیوں اور دیگر لوگوں کو لکھنؤ جانا پڑتا تھا اور ان کاغذات کو حاصل کرنے کے لئے بدعنوانی کے بھی خوب الزامات عائد ہوتے تھے۔ ریاست کے وزیر مملکت حسن رضا نے اس نئے نظام کو جلد سے جلد لاگو کئے جانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

انہوں نے افسران سے کہا کہ وقف جائیدادوں کو جمع کرکے وقف کی آمدنی بڑھانے کے لئے ایک ٹیم تشکیل دی جائے جو اپنے مشورے سمیت پوری رپورٹ حکومت کو مہیا کرائے۔ وقف سے منسلک جو معاملے عدالت میں زیر التوا ہیں ان کا فوراً حل کرانے کے لئے ضروری قدم اٹھائے جائیں۔

وزیر مملکت نے محکمہ کے افسران سے کہا کہ ریاست کے شیعہ اور سنی وقف بورڈ میں ہوئی تقرریوں ، ترقیوں وغیرہ کے معاملوں کی جانچ کی جائے ۔ اگر ان میں سے کسی بھی مسئلے میں وقف کی دفعہ 24کے خلاف پایا جائے تو قصورواروں کے خلاف فوراً کارروائی کی جائے۔ وقف بورڈ کے سبھی دستاویز، احکامات اور دفعہ 37سے جڑے کاغذات وغیرہ کو محفوظ کرنے کے لئے ایسے سبھی دستاویز کو ڈیجیٹل کئے جانے کا بھی حکم دیا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close