دہلی

فیس بک نے آئی ایس ایس ایف کا پیج ڈیلیٹ کیا، نشانہ بازی تنظیم نے مدد کی اپیل کی

نئی دہلی، 6 نومبر (آئی این ایس انڈیا) انٹرنیشنل شوٹنگ اسپورٹس فیڈریشن (آئی ایس ایس ایف) نے کہا کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کو بغیر کسی اطلاع کے عالمی ادارہ کا پیج ہٹانے کی وجہ سے اسے پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ٹوئٹر اور انسٹاگرام کے علاوہ دنیا بھر کے شوٹرس اسپورٹس گورننگ باڈی کی تازہ کاریوں کے لئے آئی ایس ایس ایف کے فیس بک پیج پر انحصار کرتے ہیں۔ یہ پیج 14 جنوری 2010 کو بنایا گیا تھا۔جمعرات کو ٹاپ شوٹنگ باڈی نے ایک بیان میں کہاکہ کل ایک ناخوشگوار صورتحال پیدا ہوگئی اور فیس بک نے بغیر کسی وجہ اور انتباہ کے سماجی نیٹ ورک سے آئی ایس ایس ایف کے پیج کو ڈیلیٹ کردیا۔اس کے مطابق اس وقت ہم یہ دیکھ رہے ہیں کہ کیا ہوا ہے اور سرکاری ویب سائٹ، انسٹاگرام اور ٹویٹر پر آپ سب کے ساتھ ہیں۔آئی ایس ایس ایف نے شوٹنگ دنیا سے اظہار یکجہتی کرنے کی درخواست کی تاکہ فیس بک اپنا فیصلہ کالعدم کردے۔آئی ایس ایس ایف کا صدر دفتر میونخ میں ہے اور پیج ہٹانے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے، لیکن فیس بک کی اسلحہ پر سخت پالیسی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close