بہار

بہار: مونگیر کے ایک اسکول میں دو درجن سے زیادہ بچے بیہوش،پیٹ کے کیڑے مارنے والی دوائی کھانے سے طبیعت خراب

مونگیر،22؍اپریل (ہندوستان اردو ٹائمز) بہار کے مونگیر میں جمعہ کو دو درجن سے زیادہ بچوں کے بے ہوش ہونے سے کہرام مچ گیا ہے۔ پیٹ کے کیڑے کی گولی (البینڈازول) کھانے سے بچوں کی حالت مزید خراب ہو گئی ہے۔ جلد بازی میں تمام لوگوںکو بریار پور کے بنیادی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا ہے۔

اطلاع ملتے ہی ایس ڈی ایم، ڈی ای او سمیت محکمہ صحت کے تمام افسران موقع پر پہنچ گئے۔معلومات کے مطابق آج صبح شاہ زبیر اسکول گھوڑگھاٹ میں بچوں کو البینڈازول کی خوراک دی گئی۔ یہ گولی پیٹ کے کیڑے مارنے کے لیے دی جاتی ہے۔ لیکن اس دوا کے استعمال سے اسکول کے 30 سے زائد بچوں کی صحت خراب ہوگئی۔ بعض بچوں میں سر درد اور قے کی شکایات سامنے آئیں جبکہ ایک درجن سے زائد بیہوش ہوگئے۔

جس سے اسکول میں کہرام مچ گیا۔اطلاع ملتے ہی ضلع کے اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے جلد بازی میں بیمار بچوں کو پرائمری ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایا، جہاں تمام بچوں کو سیلائن چڑھاگیا ۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button