بہار و سیمانچل

بہار : مسجد میں دھماکے سے ایک زخمی !

بہار : مسجد میں دھماکے سے ایک زخمی !
کیمور ۔ 03 نومبر 2019
ریاست بہار کے ضلع کیمور کی ایک مسجد کے احاطہ میں بم پھٹنے سے ایک مزدور کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ حادثے کے بعد پورے علاقہ میں افرا تفری مچ گٸی۔

اطلاعات کے مطابق کیمور کے سہسرام میں واقع موچی ٹولا کی مسجد احاطہ میں کچھ مزدور کام کر رہے تھے۔ تبھی زوردار دھماکہ ہوا۔

عینی شاہدین کے مطابق مسجد احاطہ میں کام کر رہا ایک مزدور زخمی ہو گیا۔ حادثہ کے بعد افرا تفری مچ گٸی اور مزدور فرار ہو گئے۔ بم پھٹنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

حادثے کے بعد علاقے کے ایس ڈی او اور ڈی ایس پی موقع واردات پر پہنچ کر مقامی لوگوں سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ وہیں سی سی ٹی وی کیمرے کا بھی معائنہ کیا جا رہا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close