اہم خبریں

بابارام دیوبولے: پی ایم مودی کو دکھانی ہوگی ہمت، حافظ سعید ۔اظہر مسعود کو 70 حوروں والی جنت میں پہنچا دینا چاہئے

یوگ گرو بابا رام دیو نے کہاکہ پلوامہ حملے کے بعد پاکستان کے ساتھ ساتھ چین کو بھی سبق سکھائے جانے کی ضرورت ہے اور وزیراعظم نریندر مودی کو ہمت دکھانی ہوگی۔

بابا رام دیو نے ایک ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں پیر کو شرکت کے دوران کہا کہ  نریندر مودی کو کوئی بڑاقدم اٹھاکر ہمت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ کارروائی کے علاوہ اب کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا ہے۔

فائل فوٹو

انہیں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو فوج کی کٹھ پتلی قرار دیتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ دس۔ بیس دن میں بڑا ایکشن ہونے والا ہے۔ یوگ گرو نے کہاکہ پلوامہ حملے کے بعد پاکستان کے ساتھ ساتھ اب چین کو بھی سبق سکھانے کا وقت آگیا ہے اور چین میں تیار کردہ اشیا کا بائیکاٹ کرنا ہوگا۔

بتادیں کہ بابا رام دیو نے ایک مرتبہ پھر پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے پر اپنا غصہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہندستان کو ایسا ملک  بننا چاہئے جسے پاکستان آنکھ اٹھاکر بھی نہ دیکھ پائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد حافظ سعید اور مسعود اظہر کو دفن کرنا چھوٹا سا کام ہے۔ رام دیو نے اے بی پی نیوز کے خاص پروگرام میں بیان دیتے ہوئے کہا "آنے والے 10۔20 دنوں میں دہشت گرد حافظ سعید۔ اور مسعود اظہر کو 72 حوروں والی جنت میں پہنچا دینا چاہئے’۔

یوگ گرو نے کہاکہ اقتدار میں بیٹھے لوگ تب تک بڑا قدم نہیں اٹھاتے جب تک ان کے سامنے مجبوری نہیں ہوتی۔ جب وجود خطرے میں ہو تب جنگ کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں بچتا ہے۔ انہوں نے کشمیر کے مسئلہ پر کہا کہ اگر سردار پٹیل ملک کی آزادی کے بعد وزیراعظم بنائے گئے ہوتے تو یہ مسئلہ پید ہی ا نہیں ہوتا۔

(یواین آئی کے انپٹ کے ساتھ)


Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close