بین الاقوامی

اسد الدین اویسی کا مطالبہ ، پکڑے گئے پائلٹ کو واپس سونپے پاکستان

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے درمیان سیاسی پارٹیوں اور لیڈروں کے رد عمل بھی سامنے آرہے ہیں ۔ بدھ کو آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے ٹویٹ کرکے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہماری دعائیں جانباز فضائیہ کے پائلٹ اور ان کے کنبہ کے ساتھ ہیں ۔

اسد الدین اویسی نے مزید لکھا کہ جینیوا کنوینشن کے آرٹیکل تین کے تحت ہر ملک کو قیدیوں کے ساتھ انسانی رویہ اختیار کرنا لازمی ہے ۔ پاکستان کو موجودہ حالات کی پروا کئے بغیر ہندوستانی فضائیہ کے پائلٹ کے تئیں اپنے فرائض کا احترام کرنا چاہئے ۔ اویسی نے قانون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پکڑے گئے پائلٹ کو ہندوستان کو سونپ دے ۔

فائل فوٹو

Asaduddin Owaisi@asadowaisi

Our prayers are with the brave IAF pilot & his family in this very difficult time

Under Article 3 of Geneva Conventions every party is required to treat prisoners humanely. Pakistan must respect its obligations towards the IAF pilot, regardless of ongoing circumstances

خیال رہے کہ ہندوستان میں پاکستانی جنگی جہازوں کی دراندازی کے بعد وزارت خارجہ نے اپنے سرکاری بیان میں کہا تھا کہ اس کارروائی کے دوران بدقسمتی سے ہندوستان نے ایک مگ 21 طیارہ کھویا ہے ، جس کا پائلٹ لاپتہ ہے ۔ تاہم بعد میں اس کے پاکستان کے قبضہ میں ہونے کا اعتراف کیا تھا ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close