دربھنگہ

یہ دنیا ہے ظالم صحیح بات یہ ہے : کسی کو کسی سے محبت نہیں ہے : محمد شبیر انصاری راج

دربھنگہ (ہندوستان اردو ٹائمز) ادارہ ادب اسلامی ہند دربھنگہ کی ادبی و شعری نشست کا انعقاد آج بتاریخ ١٣ اکتوبر ٢٠٢١بروز بدھ بعد نماز مغرب علامہ اقبال لائبریری میں کیا گیا ۔ اس نشست کی صدارت شہر دربھنگہ کے ایک محترم شاعر جناب علاءالدین حیدر وارثی صاحب نے کی مہمان خصوصی کے طور پر جناب پروفیسر خالد سجاد صاحب شریک ہوئے ۔ اس نشست کا آغاز حافظ عبدالحئی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ نظامت کے فرائض ادارہ کے سکریٹری ڈاکٹر نصیر احمد عادل نے انجام دئے ۔ قارئین کے لئے منتخب اشعار ذیل میں دئے جا رہے ہیں۔
علاءالدین حیدر وارثی۔
خدا کی خدائی بھی نازاں ہے اس پر
غم زیست جس پر بھلائے گئے ہیں
ڈاکٹر نصیر احمد عادل
زمانے کی ادا سے بے خبر ہے
بنایا جس نے بھی شیشے کا گھرہے
انام الحق بیدار
عکس جمال اس کا نگاہوں کو بھا گیا
گو اس نے اپنے چہرے پہ غازہ نہیں کیا
منظر صدیقی
کیسے کیسے اندیشے
آ گیا چنائو کیا
مشتاق اقبال
اگر یوں ہی کھیلو گے جزبات سے تو
پھر ارماں جگانے سے کیا فائدہ
محمد شبیر انصاری راج
یہ دنیا ہے ظالم صحیح بات یہ ہے
کسی کو کسی سے محبت نہیں ہے
شاعروں کے علاوہ سامعین میں عتیق الرحمن ۔عبدالحئی اور ماسٹر محمد شمیم صاحب بھی شریک تھے اور دادو تحسین پیش کر رہے تھے ۔آخر میں صدر نشست کی اجازت سے سکریٹری ادارہ نے شاعر اور سامعین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نشست کے اختتام کا اعلان کیا

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close