یوپی

پروفیسر ثناء اللہ ندوی کو عربی زبان وادب میں خدمات کے لیے اعزازسے نوازاگیا

علی گڑھ4جنوری(آئی این ایس اینڈیا) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبۂ عربی کے استاد پروفیسر محمد ثناء اللہ ندوی کو عربی زبان و ادب میں ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف کریـٹیویٹی فار پیس، لندن نے ایوارڈ سے نوازا ہے۔ پروفیسر ثناء اللہ کو عالمی یومِ عربی کے موقع پر آن لائن اجلاس میں ’سپریم رول آف آنر ‘ سے نوازا گیا۔پروفیسر ثناء اللہ نے عربی، انگریزی اور اردو میں ادب، ثقافت، فلسفہ، یوگا اور تصوف وغیرہ کے موضوعات پر 13؍کتابیں اور 250 سے زائد تحقیقی مقالے تصنیف کئے ہیں۔ انھیں 2006ء میں صدر جمہوریہ ہند نے عربی زبان و ادب کے میدان میں ان کی خدمات کے لئے مہرشی بدرائن ویاس سمّان سے نوازا تھا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close