یوپی

رام دیو کی یوگی آدتیہ ناتھ کی حمایت ، حیدرآباد کا نام بدلنے کی وکالت کی

ہری دواریکم دسمبر(آئی این ایس انڈیا) کانگریس سرکارمیں کالادھن منگوانے والے بابارام دیوکالادھن،دوکروڑنوکری اورپندرہ لاکھ پرتوچپ ہیں لیکن ہرمتنازعہ امورپروہ کودجاتے ہیں۔اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہاہے کہ حیدرآباد کا نام بدل کر بھاگیہ نگر رکھ دیاجائے گا۔سیاسی جماعتوں میں اس کی بحث اورتیزہوگئی ہے۔سیاسی فائدہ کے لیے دیے گئے اس بیان کی ہندو تنظیموں کی حمایت ہورہی ہے۔دوسری طرف متنازعہ یوگاگروسوامی رام دیوجوویکسین پرپھنس چکے ہیں،نے بھی یوگی کے اس متنازعہ بیان پر حمایت کااظہارکیا ہے۔ سوامی رام دیو نے بتایاہے کہ حیدرآباد کا قدیم نام بھاگیہ نگر ہے۔ مغلوں اورنگریزوں نے ہندوستانی تہذیب کو ختم کرنے کے لیے شہروں کے نام تبدیل کردیئے تھے۔سوامی رام دیو نے یہ بات ہری دوارمیں ایک مذہبی پروگرام میں شرکت کے دوران کہی۔ یوگا گرونے کہاہے کہ بہت سی تاریخی غلطیاں ہوچکی ہیں۔ مغل اور انگریزنے ہندوستانی ثقافت کی شناخت کو ختم کرنے کی سازش کے ایک حصے کے طور پر بہت سے شہروں کے نام تبدیل کردیئے تھے۔ جیسے فیض کاایودھیاسے کوئی تعلق نہیں تھا۔ اسی طرح حیدرآباد کا کوئی تعلق نہیں ہے۔سوامی رام دیو نے کہاہے کہ حیدرآباد کا قدیم نام بھاگیہ نگرہے اوراب حیدرآباد کا نام بھاگیہ نگر ہوناچاہیے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close