یوپی

یوگی نے ’اسکول چلومہم‘شروع کی

شراوستی4اپریل (ہندوستان اردو ٹائمز) اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کواسکول چلو مہم کاآغازکیاہے۔ انہوں نے محکمہ پرائمری ایجوکیشن کے افسران سے اپیل کی ہے کہ وہ پرائمری اور اپر پرائمری سکولوں میں 100 فیصد حاضری کو یقینی بنائیں۔یوگی نے اس ریاست گیر مہم کا باقاعدہ آغاز یوپی کے شراوستی ضلع سے کیا تاکہ بچوں اور والدین کو اسکولی تعلیم کے بارے میں آگاہ کیا جاسکے۔ انہوں نے اس مہم کو پوری ریاست میں جامع طریقے سے چلانے کی ہدایت دی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہاہے کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے بچے تعلیمی سطح پر دو سال پیچھے رہ گئے ہیں، جن کو تحریک دینے کے لیے یہ مہم چلائی جائے گی۔

انہوں نے کہاہے کہ ہمیں بنیادی تعلیم پر خصوصی زور دینا ہوگا، ممکن ہے کہ کورونا کے دور میں گھر سے پڑھنے والے بچے اسکول واپس آنے میں سستی محسوس کریں لیکن ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔یوگی نے کہاہے کہ 2017میں پرائمری اور اپر پرائمری اسکولوں میں 1.34 کروڑ طالب علم رجسٹرڈ تھے، لیکن صورتحال بہت ہی افراتفری تھی۔ بچوں اور اساتذہ کے لیے اسکول جانے کا وقت نہیں تھا۔ اسکولوں میں بیت الخلاء نہیں تھے، مڈ ڈے نہیں تھا۔ کھانے کا انتظام نہیںتھا۔

انہوں نے کہاہے کہ 2019 تک ریاست میں بی جے پی حکومت کی کوششوں سے اسکولوں میں طلباء کی تعداد بڑھ کر 1.80 کروڑ ہوگئی اور انہیں مفت کتابیں، یونیفارم، جوتے، موزے اور سویٹر فراہم کیے گئے۔یوگی نے کہاہے کہ 2020 میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام سرگرمیاں رک گئی تھیں اور اسکول اس سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے تھے۔وزیراعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ معاشرے میں تبدیلی لانے کا واحد ذریعہ تعلیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم اگلے ایک ماہ تک جاری رہے گی اور ہر طالب علم کو واپس اسکول لایا جائے گا۔اس سے قبل جمعرات کو اعلیٰ حکام کی میٹنگ میں یوگی نے ہدایت دی تھی کہ تمام اساتذہ گھر گھر جا کر والدین سے ملیں اور بچوں کو اسکول آنے کی ترغیب دیں۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button