یوکرین کے انتقام سے بچنے کے لیےروسی خاتون نے بچے کا گلا گھونٹ دیا،دوسرے کو

یوکرین کے خلاف روسی جنگ امریکا میں رہنے والے ایک روسی خاندان کے لیے ایک المیہ کا باعث بنی ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکا میں مقیم ایک روسی خاتون نے اپنے ایک بچے کا گلا گھونٹ کر اسے موت کےگھاٹ اتار دیا جب کہ دوسرے جو پانی میں ڈبو کر مارنے کی کوشش کی۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اسے ڈر تھا کہ اس کے بچوں کو یوکرینیوں کی طرف سے انتقام کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
41 سالہ نتالیہ ہچکاک جو روس میں پیدا ہوئیں اور امریکی ریاست وسکونسن میں رہتی ہیں۔اس پر شیبویگن کاؤنٹی کی عدالت میں پیشی کے بعد فرسٹ ڈگری قتل کا الزام عائد کیا گیا۔ اس نے اپنے گھناؤنے جرم کا اعتراف کیا اور اپنے شوہر سے معافی مانگی۔
قتل ہونے والے بچے کی ماں کے خلاف مجرمانہ شکایت سے پتہ چلتا ہے کہ گذشتہ ہفتوں میں 30 مارچ کو جرم کے ارتکاب سے پہلے وہ یوکرین میں جنگ کے بارے میں خبروں کی پیروی کرتی رہی تھی اور ان واقعات کی پیروی کرتے ہوئے آہستہ آہستہ "کنٹرول سے باہر” ہو گئی تھی۔
وہ غصے کی لہروں کا سامنا کر رہی تھی اور یہ غصہ اس وقت اور بھی بھڑکا جب اس نے اپنے شوہر کی گواہی کے مطابق ضرورت سے زیادہ "ووڈکا” پی لیا۔
شکایت میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنی والدہ سے ملنے کے لیے روس نہ جا سکنے پر مایوس تھی۔ اسے ڈر تھا کہ یوکرین میں جنگ کی وجہ سے "دوسرے شہر سے لوگ آکر ان پر حملہ کریں گے”۔
30 مارچ کی رات خوفناک منظر شروع ہوا۔جب اس نے سب سے پہلے اپنے 11 سالہ بیٹے کو باتھ روم میں ڈبونے کی کوشش کی اس سے پہلے کہ وہ اپنے 8 سال کے دوسرے بیٹے "اولیور” کی طرف متوجہ ہو۔