یوپی

ایسا بدمعاش،جو منشیات فروش اور جرم کی دنیا کا بڑا نام بننا چاہتا تھا، یہ شوق نوجوان کو بھاری پڑ گیا

یوپی (ہندوستان اردو ٹائمز) اترپردیش کے شہر غازی آباد میں بدمعاش بننے کے خواہش مند شہری کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق غازی آباد سے تعلق رکھنے والے رتک ملک نے اسلحے کے ساتھ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیوز شیئر کیں اور انہیں لہرا کر رعب قائم کرنے کی کوشش کی۔

نوجوان نے ویڈیو میں کہا کہ وہ علاقے کا بدمعاش، منشیات فروش اور جرم کی دنیا کا بڑا نام بننا چاہتا ہے تاکہ لوگ اُس کے نام سے خوف زدہ ہوں اور اُس کا رعب قائم ہو۔پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس کا نوٹس لیا اور رتک کو گرفتار کر کے اُس کے قبضے سے دو پستولیں برآمد بھی کیں۔تھانہ ٹرونکا سٹی کے آفسر سندیپ کمار سنگھ نے بتایا کہ نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کر کے اُسے جیل میں ڈال دیا گیا۔

پولیس آفیسر نے نوجوان کی دو تصاویر بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کیں جس میں وہ زمین پر ہاتھ جوڑ کر بیٹھا ہوا تھا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close