یوپی

یوپی تبدیلی مذہب معاملہ: اطفال بہبودوزارت کاملازم گرفتار

نئی دہلی، 28 جون (ہندوستان اردو ٹائمز) تفتیشی ایجنسیوں کادعویٰ ہے کہ یوپی کے مبینہ تبدیلی مذہب معاملے کے تار آہستہ آہستہ ملک سے بیرون ممالک میں پھیل رہے ہیں اور اس کیس کی تحقیقات میں یوپی پولیس ہر روز نئے انکشافات کادعوی کررہی ہے۔اب نیادعویٰ کیاہے کہ اس معاملے میں قاضی جہانگیر کی پول کھل گئی ہے اور ان کے جاری کردہ سرٹیفکیٹ بھی جانچ پڑتال کے تحت آگئے ہیں، کیونکہ یہ انکشاف ہوا ہے کہ بہرے اور گونگے بچوں کو سمجھانے کے لئے قاضی جہانگیر کے سامنے باقاعدہ ایک اور شخص رہتا تھا اور وزارت اطفال بہبود کا ایک ملازم ضرورت مند لوگوں کی فہرست مہیا کرتا تھا۔یوپی کے اے ڈی جی لاء اینڈ آرڈر پرشانت کمار نے آج ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close