یوپی

سینئر صحافی شیش نارائن سنگھ کی کورونا سے موت

نوئیڈا ،07؍مئی (ہندوستان اردو ٹائمز) کورونا وائرس کی دوسری لہر ہر جگہ تباہی مچا رہی ہے۔ ہندی کے سینئر صحافی شیش نارائن سنگھ کا جمعہ کے روز کورونا کی وجہ سے انتقال ہوگیا ، وہ کورونا سے متاثر تھے۔شیش نارائن سنگھ گریٹر نوئیڈا کے جیمس اسپتال میں زیر علاج تھے۔ گزشتہ روز انہیں پلازما تھریپی دی گئی تھی ، لیکن اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔ جمعہ کی صبح شیش نارائن سنگھ کا انتقال ہوگیا۔شیش نارائن سنگھ کی موت کے بعد میڈیا جگت میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے ، متعدد سینئر صحافیوں اور سیاست دانوں نے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی شیش نارائن سنگھ کے انتقال پر غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ سینئر صحافی شیش نارائن سنگھ جی کی موت بہت افسوسناک ہے۔ صحافت کی دنیا میں ان کی نمایاں شراکت کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ شیش نارائن سنگھ اصل میں اترپردیش کے سلطان پور کا رہنے والے تھے ۔ وہ گزشتہ کئی سالوں سے ہندی صحافت میں اپنی خدمات دے رہے تھے۔ اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے ان کے انتقال پر غم کا اظہار کیا اور خراج تحسین پیش کیا۔واضح رہے کہ کرونا کے بحران کے دوران بہت سے صحافی اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close