یوپی

پانچ سالہ بچی آمنہ عبید نے رمضان المبارک کاروزہ رکھا

یوپی (دوشنبہ ،3مئی 2021 ،فضل الرحمان ،الہ آباد ) رمضان المبارک کابابرکت مہینہ گامزن ہے ،فرزندان توحید جہاں روزہ کی ادائیگی میں مصروف عمل ہیں ،وہیں چھوٹے بچے بھی اس ماہ مبارک کی قدردانی کرنے میں پیچھے نہیں ،مئوآئمہ قصبہ کے محلہ اعظم پور کے مفتی محمد شوکت علی مرحوم کی پوتی آمنہ عبید بنت حافظ عبیداللہ جس کی عمر محض پانچ سال ہے ،رمضان المبارک کاروزہ رکھا ،اہل خانہ اعزاء واقارب نے اس بچی کی حوصلہ افزائی کیا اور گراں قدر انعامات سے نوازا ،اس موقع پرایک مجلس کاانعقاد ہوا جس کوخطاب کرتے ہوئے نوجوان عالم دین مفتی فضل الرحمان قاسمی الہ آبادی نے فرمایا ،روزہ ایک اہم عبادت ہے ،روزہ ایک ایسی عبادت ہے اللہ تعالی خود اپنے ہاتھوں سے اس کابدلہ دے گا ،مفتی صاحب نے کہا ، والدین کواولاد کوبچپن ہی سے روزہ رکھنے کی تلقین کرنی چاہیئے اوراس کی جانب ترغیب دیناچاہیئے ، تاکہ بڑے ہوکرروزہ کے فریضہ پرعمل پیراہوں ،مفتی قاسمی نے مسلمانوں سے درخواست کیا کہ افطار کے وقت وطن عزیز سے کوروناوائرس سے خاتمہ کے لئے خصوصی دعاکریں ،اس موقع پر حافظ عبیداللہ ،عبداللہ زین انصاری ،عبدالرحمان ،اشتیاق احمد ،عبدالقیوم ،طلحہ انصاری ،ارقم اشتیاق وغیرہ موجود رہے ،کوروناوائرس کے خاتمہ کے لئے خاص طور پر دعاکی گئی ،

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close