یوپی

کوروناوائرس: پورے یوپی میں ہر اتوار کو لاک ڈاؤن:ماسک نہ لگانے پر 10 ہزار روپئے کا جرمانہ

لکھنؤ،16؍ اپریل (ہندوستان اردو ٹائمز) اتر پردیش میں ہر اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن نافذرہے گا ۔ ریاست میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسزکے پیش نظر ریاست کی یوگی حکومت نے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اتوار کو لاک ڈاؤن کے فیصلے کے علاوہ ماسک پر بھی سخت فیصلہ لیا گیا ہے۔ اب کسی کو بھی پہلی بار ماسک نہ لگانے پر ایک ہزار روپئے تک جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔ اسی کے ساتھ اگر دوسری بار بغیر کسی ماسک کے پکڑا گیا تو اسے 10000 روپئے تک کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔یوپی حکومت نے ہر اتوار کو ریاست کو مکمل طور پر بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ اسے ہفتہ وار ی لاک ڈائون کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں ضروری خدمات کے علاوہ سب کچھ بند رہے گا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close