یوپی

مختار انصاری آج یوپی لائے جائیں گے ، بذریعہ سڑک لانے کی تیاریاں

لکھنؤ ، 5 اپریل ( ہنددوستان اردو ٹائمز) پنجاب کی روپڑجیل میں پس زنداں مختار انصاری کو آج یوپی لائے جائیں گے۔ اے ڈی جی پریاگراج زون پریم پرکاش کو مختار انصاری کو پنجاب سے باندہ جیل لانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ پریم پرکاش آج پنجاب روانہ ہوں گے۔ آئی جی چترکوٹ بھی پرکاش پریم کی ٹیم کے ساتھ جائیں گے۔ قیا س ہے کہ کل رات تک مختار انصاری کو باندہ جیل لایا جائے گا۔ یہ بھی اطلاع ہے کہ مختارانصاری کو بذریعہ سڑک لانے کی تیاری ہے۔

مختار انصاری کو 8 اپریل سے پہلے یوپی لایا جانا ہے، اس کی تیاریوں کو تقریباً حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ کل خصوصی ٹیم پنجاب سے یوپی روانہ ہوگی ، نہ صرف یوپی پولیس اہلکار اس میں موجود رہیں گے ، بلکہ ایک خصوصی کمانڈو دستہ بھی ہوگا۔ باندہ جیل میں بھی مکمل تیاری کرلی گئی ہے۔تقریبا ً27 مہینوں کے بعدمختار انصاری کو یوپی لایا جارہا ہے۔اسی دوران پنجاب کے وزیر جیل کا کہنا ہے کہ شام 6 بجے سے پہلے اگر کسی اور ریاست کی پولیس کسی قیدی کو لینے آتی ہے ، تو وہ صرف جیل کے پھاٹک پر ہی حوالہ کیا جائے گا، بقیہ انتظامات یوپی پولیس کو خود کرنا ہے۔ جیل گیٹ کے باہر پنجاب پولیس کی کوئی ذمہ داری نہیں ہوگی۔

یوپی حکومت کو ایک خط بھیجا گیا ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے اترپردیش حکومت سے مختار انصاری کو 8 اپریل تک جیل سے تحویل میں لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ مختار انصاری جنوری 2019 سے بھتہ خوری کے الزام میں پنجاب کی ایک جیل میں بند ہیں۔ وہ اترپردیش میںکئی مبینہ معاملات میں مطلوب ہیں۔ یوپی کے ایڈیشنل چیف سکریٹری کو لکھے گئے خط میں محکمہ داخلہ پنجاب نے مختار انصاری کی منتقلی کے لئے مناسب انتظامات کرنے کو کہا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل میں قیدی کو 8 اپریل کو یا اس سے پہلے اترپردیش حکومت کے حوالے کیا جائے ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close