یوپی

غیر قانونی ریوالور کے ساتھ ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے جوان گرفتار

کانپور ، ۷؍مارچ ( آئی این ایس انڈیا ) اترپردیش میں کانپور پولیس سوشل میڈیا پوسٹ کے متعلق بہت حساس ہے۔ اس کی مثال جوہی تھانے کے علاقہ میں دیکھا گیا۔ جہاں ایک نوجوان نے ہیکڑی دکھانے کے لئے غیر قانونی ریوالور کے ساتھ ویڈیو بناکر اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیا۔ رات گئے پولیس نے اس نوجوان اور اس کے ایک ساتھی کو غیر قانونی ریوالور کے ساتھ گرفتارکرکے جیل بھیج دیا۔پولیس نے گرفتاری کے دوران نوجوان سے غیر قانونی ریوالور اور 2 کارتوس بھی برآمد کی ہیں۔اطلاع کے مطابق جوہی تھانہ علاقہ میں رہنے والے 19 سالہ ابھیشیک آنند نے سوشل میڈیا پر غیر قانونی ریوالور کے ساتھ اپنا ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیاتھا۔ اس ویڈیو میں وہ اپنے ہاتھ میں ریوالور لے کر غنڈئی رعب جھاڑتا ہوا نظر آتا ہے ۔اطلاع ملنے پر جوہی پولیس نے سرگرمی کا اظہار کرتے ہوئے تصویر کی بنیاد پر اس کی شناخت کرکے اس تک جا پہنچی۔ پولیس نے ابھیشیک آنند اور اس کے ساتھی انیل کو بھی گرفتار کیا۔ڈی آئی جی پرتندر سنگھ نے بتایا کہ دونوں پر آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔انہوں نے وارننگ دیتے ہوئے کہا یہ بھی کہا کہ نوجوان سوشل میڈیا پر غنڈہ گردی دکھانے کے لئے اس پلیٹ فارم کا استعمال نہ کرے ۔ اگر نوجوان اپنی غنڈئی شبیہ بنانے کے لئے ایسی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہیں، تو ان کے ساتھ مجرموں کی طرح سلوک کیا جائے گا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close