اہم خبریں

متھرا کی سرزمین انا کوتوڑدے گی،پوری دنیاگھومنے والے کوکسانوں سےملنےکی فرصت نہیں، پرینکاگاندھی کاسخت تبصرہ، 16000کروڑکے جہازخریدنے والےکےپاس کسانوں کے بقایاکے پیسے نہیں

متھرا23فروری(آئی این ایس انڈیا) متھراکی یہ سرزمین انا کو توڑ نے والی ہے۔ 90 دن سے کسان اپنے حقوق کا مطالبہ کر رہے ہیں ، لیکن حکومت نے ان کی پٹائی کی ہے ۔ان کی بات نہیں مانی۔ وہ وزیر اعظم جو دنیا کے کونے کونے میں گھوم رہے ہیں لیکن دہلی کی سرحدوں تک نہیں پہنچ سکے۔ ان خیالات کا اظہار کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری پرینکاگاندھی واڈرا نے متھرامیں کسان مہاپنچایت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری نے کہاہے کہ بھگوان ان کی انا کو توڑ دیں گے۔یہاں آلو کاشت کاروں کابراحال تھا۔ پچھلے سال گنے کی ادائیگی 15000کروڑہے لیکن وزیر اعظم نے اپنے لیے 16000کروڑ مالیت کے دوجہازخریدے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close