یوپی

دو بیٹوں کے ساتھ ماں نے کھایا زہر، ماں ہلاک ، بچوں کی حالت تشویشناک

اندور / کھر گون 12فرووری ( آئی این ایس انڈیا ) کھرگون میں دو بچوں کو زہر کھلا کر خود ماں نے بھی زہر کھالیا، جس کے نتیجے میں ماں کی موت ہوگئی ہے ، جب کہ بچوں کو تشویشناک حالت میں جمعرات کی رات ایم وائی ہسپتال اندور میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس کی کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے کہ عورت نے ایسا قدم کیوں اٹھایا۔ ڈسٹرکٹ اسپتال چوکی انچارج تیج رام نے بتایا کہ یہ واقعہ ضلع کھرگون کی تحصیل بھگوان پورہ کا ہے، 28 سالہ خاتون اپنے بچوں کو زہر دے کر خود بھی زہر کھالیا ، جس سے کی موت ہوگئی ہے ۔ جب کہ اس کے ایک سالہ بیٹے آشیش اور 5 سالہ بیٹے گنیش کو تشویشناک حالت میں اندور ایم وائی اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ اس کے شوہر امر سنگھ بھی زہر کے اثرمیں آئے ہیں ، جس کا کھرگون اسپتال میں علاج چل رہا ہے ۔شوہر امر سنگھ نے پولیس کو بتایا کہ وہ والد بھوانی اور کنبہ کے دیگر افراد کھیت پر کام کر رہے تھے۔ گھر میں بیوی ،ایک بیٹی اور دو بیٹے تھے۔ سہ پہر کو بیوی نے گھر میں رکھے جراثیم کش ادویات کی گولی کھالی، صرف یہی نہیں بلکہ دونوں بچوں کو بھی زہر کی گولی دیٖ دی۔ اس کی حالت بگڑتے ہیذ فوری طور پر پڑوسی اور بھائی کی مدد سے تینوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال لایا گیا، جہاںڈاکٹروں نے بیوی کو مردہ قرار دے دیااور حالت سنگین ہونے پر دونوں بچوں کو اندور ریفر کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق شوہر امر پر بھی زہر کی گولیوں کا اثر ہے۔ اس کی شادی 8 سال قبل ہوئی تھی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close