یوپی

حکومت کب غریبوں کومفت ویکسین لگائے گی:اکھلیش یادو

لکھنو12جنوری(آئی این ایس انڈیا) سماج وادی پارٹی(ایس پی)کے قومی صدر اور اتر پردیش کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے ویویکانند کے یوم پیدائش پربھارتیہ جنتا پارٹی پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے بی جے پی کوسب سے جھوٹی جماعت قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت بتائے کہ کب تک کورونا وائرس کی ویکسین مفت میں لگائی جائے گی۔ حکومت کو یہ بتاناچاہیے۔اکھلیش یادوجنہوں نے ’بی جے پی کی ویکسین نہیں لگائیں گے ‘کہاتھا،نے کہاہے کہ میں اس کا پروٹوکول نہیں جانتا ہوں۔حکومت کو اپنے پروٹوکول کا فیصلہ کرناہے۔ انہوں نے حکومت کا گھیراؤ کیا اور پوچھا کہ انہیں کتنا بجٹ ملا ہے؟ یوپی کے سابق سی ایم نے حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہاہے کہ کسان ، نوجوان اور ہر طبقہ کے لوگ بی جے پی حکومت کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔کسان تحریک کے بارے میں اکھلیش نے کہاہے کہ اگر دھرنے پر بیٹھے کسانوں نے ان کی بات نہیں مانی توکم از کم سپریم کورٹ کے اس تجویز پر کہ حکومت زرعی قانون کو واپس لے، حکومت فوری طور پر اس قانون کو واپس لے۔ انہوں نے بی جے پی کو کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے وعدے کی یاد دلاتے ہوئے کہاہے کہ اگر کسان ایم ایس پی مانگ رہے ہیں تویہ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ انہیں ایم ایس پی مل جائے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close