یوپی

اٹل آئینہ اعزاز ٢٠٢٠ کے اعزازی تقریب کا انعقاد!

لکھنو (ساجد علی) گزشتہ روز راجرشی پروشوتم داس ٹنڈن ہال ودھان سبھا لکھنؤ میں اٹل آئینہ اعزاز ٢٠٢٠ کے اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں مہمان خصوصی صدر ودھان سبھا لکھنؤ جناب ھردیہ نارائن دیکشیت و مہمان اعزازی چیف سکریٹری اسمبلی جناب پردیپ دوبے نے خصوصی طور سے اپنی موجودگی درج کرائی، کورونا انفکشن کے دور سے گذر رہے اترپردیش میں مان سون کے کامیاب سیشن کی کامیاب تکمیل ایک غیر معمولی اور تاریخی کام تھا، اس لئے تقریب تمام سینئر صحافیوں نے ذاتی طور پر اپنی موجودگی درج کرائی،آل انڈیا نیوز پیپر ایسوسی ایشن (آئینہ) کے ذریعے منعقدہ تقریب میں جناب جتیندر کمار جنرل انتظامیہ سکریٹریٹ لکھنؤ، اٹل آئینہ اعزاز ٢٠٢٠ کیلئے اعزاز سے نوازا جانا تھا، لیکن شری جتیندر کمار جی اپنی حکومتی مصروفیات کی وجہ سے تقریب میں شرکت نہیں کر سکے تھے، اس لئے آج انھیں ایڈیٹر روزنامہ لکھنؤ ریڈر ہندی و صدر آل انڈیا نیوز پیپر ایسوسی ایشن جناب نجم احسن نے میمنٹواور اعزازی سرٹیفکیٹ و شال پوشی کر انہیں ان کے قابل ستائش کام کے لئے اعزاز سے نوازا

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close