یوپی

ہندوستان : جعل سازی کے ذریعہ تاجروں کو معمولی بلب 9 لاکھ روپے میں فروخت کردیا، حیران کن معاملہ

یوپی (ذرائع) ریاست اترپریش کے شہر بریلی میں تاجروں کو جعل سازی کے ذریعے معمولی بلب 9 لاکھ روپے میں فروخت کرنے والے 3 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔رپورٹس کے مطابق تاجر نتیش ملہوترا کے قریبی دوست کو ایک کال موصول ہوئی جس میں اسے ’کراماتی بلب‘ سے متعلق بتایا گیا کہ یہ آپ کے دن بدل دے گا کیوں کہ یہ بلب سونا اور دیگر قیمتی دھاتیں اپنی طرف کھینچتا ہے جس سے آپ کے گھر میں جلد خوشحالی آجائے گی۔ کورونا کے دوران لاک ڈاؤن سے پریشان نتیش ملہوترا نے جعلسازوں کی اس پیشکش پر اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا۔

بعد ازاں تاجر نتیش ان جعلسازوں سے ملاقات کے لیے پہنچ گیا جہاں ان لوگوں نے ایک خفیہ مقناطیس کے ذریعے مختلف کرتب دکھائے جس سے یہ تاجر متاثر ہوگیا اور بلب 9 لاکھ میں خرید لیا تاہم کچھ عرصے بعد اسے احساس ہوا کہ ان لوگوں نے اسے بیوقوف بنادیا۔

پولیس کے مطابق بریلی سے تعلق رکھنے والے ایک مقامی تاجر نتیش ملہوترا نے اس جعل سازی کے حوالے سے درخواست دائر کی جس کے بعد کرائم برانچ نے تفتیش کرنے پر اس فراڈ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ اس جعلسازی میں ملوث ملزم عرفان پہلے بھی اس طرح کے کیسز میں مطلوب تھا اور ملزم معصوم ڈکیٹی کے کیس میں گرفتار ہوکر بری ہوچکا ہے جب کہ تیسرے ملزم بھی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close