یوپی

ایودھیا ہوائی اڈ ہ کانام اب رام کے نام پر ہوگا،یوپی کابینہ سے منظور کردہ تجویز

لکھنؤ25نومبر(آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی سربراہی میں منعقدہ ریاستی کابینہ کے اجلاس میں ایودھیاہوائی اڈے کا نام تبدیل کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی گئی ہے۔ تجویز میں اس ہوائی اڈ کا نام تبدیل کرکے مریاداپروش رام ہوائی اڈہ کردیاگیاہے۔ اب یہ تجویز ریاستی مقننہ سے منظور کی جائے گی اور اسے شہری ہوا بازی کی وزارت کو بھیجا جائے گا۔ نام تبدیل کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ مرکزی حکومت کی وزارت لے گی۔ یہ معلومات یوپی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکاری پریس ریلیزمیں دی گئی ہیں۔ اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے نومبر2018 میں دیوالی کے موقع پر اعلان کیاتھاکہ ایودھیا کے پاس بین الاقوامی اور گھریلو ٹرمینلز دونوں ہوں گے اورممکنہ طورپروہ یوپی کے سب سے بڑے ہوائی اڈوں میں سے ایک ہوسکتے ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close