یوپی

کرفیو دس بجے تک تو شراب کی دکانیں ۱۱؍بجے کیوں کھلی ہوںگی : کانگریس ممبراسمبلی

اندور ، 25؍نومبر ( آئی این ایس انڈیا ) شہر میں نائٹ کرفیو نافذ کرنے کے بعد کلکٹر منیش سنگھ نے بدھ کے روز ہفتہ اتوار کو لاک ڈاؤن پر بریک لگادی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہفتہ تا اتوار کو اندور میں کوئی لاک ڈاؤن تجویز نہیں کی جاتی ہے ۔ سوشل میڈیا میں اس سلسلے میں جاری خبریں جھوٹی اور گمراہ کن ہیں۔ دوسری طرف دیپال پور سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے ممبر اسمبلی وشال پٹیل نے شراب کی دکانیں رات 11 بجے تک کھلی رکھنے کے انتظامیہ کے فیصلے پر سوالات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے پوچھا ہے کہ اگر رات 10 بجے تک رات کاکرفیو نافذ کیا جائے گا۔ اس کے بعد اگر کوئی شخص شراب کی دکان سے شراب لے کر لوٹتا ہے تو کیا پولیس اسے بوتلیں یا ’پیمانہ ‘ دکھانے پر چھوڑ دے گی؟ویڈیو جاری کرتے ہوئے ایم ایل اے نے کہا کہ کرونا وبا کے پیش نظر انتظامیہ نے لوگوں کے تحفظ کے لئے بہت سے فیصلے کیے ہیں ، بشمول رات 8 بجے کے بعد بازاروں کو بند کرنا ، شادی کو رات 10 بجے تک ختم کرنا ، وغیرہ، لیکن رات 11 بجے تک شراب کی دکانیں کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ غیر معقول ہے ۔ انہوں نے پوچھا کہ جب بازار آٹھ بجے بند ہوجاتے ہیں تو شادی کو رات دس بجے تک ختم کرنا ہوتا ہے ، تو پھر گیارہ بجے تک شراب کی دکان کو کھولنے کاکیا جواز ہے ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close