یوپی

پرینکاگاندھی جنوری سے یوپی میں رہ کر الیکشن کی تیاری کریں گی

نئی دہلی 23نومبر(آئی این ایس انڈیا)کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکاگاندھی نے اب اترپردیش کے سیاسی میدان میں اترنے کے لیے حکمت عملی بنائی ہے۔پرینکاگاندھی نے اترپردیش میں کانگریس کی تنظیم کو مضبوط بنانے کے لیے ایک مکمل بلوپرنٹ تیار کیا ہے تاکہ 2022 کے اسمبلی انتخابات کی سیاسی لڑائی جیت سکیں۔اس کے لیے پرینکاگاندھی نے جنوری سے ریاست میں رہ کر انتخابی تیاری کافیصلہ کیا ہے جس کے لیے پارٹی کی جانب سے مکمل تیاریاں کی جارہی ہیں۔اترپردیش میں اسمبلی انتخابات میں قریب ڈیڑھ سال باقی ہے ، لیکن پرینکاگاندھی نے انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ پہلے ہی کرلیا ہے۔ پرینکاگاندھی اتر پردیش میں کیمپ لگائیں گی اورانتخابی نقشہ تیارکریں گی۔ ایسی صورتحال میں پرینکاگاندھی کی ضروریات کے مطابق ریاستی دفتر میں آخری مرحلے میں تیاریاں جاری ہیں۔ پریانکا گاندھی کے لیے یوپی کانگریس کے دفترمیں میٹنگ کے لیے ایک بڑے ہال کی تعمیرمکمل ہوگئی ہے۔ پارٹی دفتر میں کارکنوں سے ملاقات کے لیے ایک لان بھی تیار کیا گیا ہے اورپرینکاگاندھی کے بیٹھنے کے لیے دفتر کی تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں۔ پرینکاگاندھی کے ساتھ ان کے ذاتی سکریٹری اور عملہ کے پارٹی دفترمیں بیٹھنے کی تیاریاں کی گئی ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close