یوپی

آرایس ایس کی میٹنگ،مبینہ لوجہاد،گئوکشی ،مذہبی بیداری اوراجودھیاجیسے موضوعات پرتبادلہ خیال

الہ آباد22نومبر(آئی این ایس انڈیا) آر ایس ایس اترپردیش کی میٹنگ اتوار کی صبح الہ آبادمیں شروع ہوئی۔ اس میٹنگ میں قبائلی علاقے کوراو میں یونیورسٹی کے قیام اور مبینہ لو جہاد ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر سمیت ہندوتوا ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت،بھیا جی جوشی کے ہمراہ مرکزی عہدیدار موجود تھے۔ میٹنگ میں مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پہلے دن پانچ سیشنوں میں متعدد موضوعات پر بحث ہوئی ہے۔ شام کے پانچ بجے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت اور بھیا جی جوشی جمعہ کی رات الہ آبادپہنچے ۔حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں اورپورے علاقے کوپولیس کیمپ میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ایودھیا رام مندر ،عوامی بیداری ،مبینہ لوجہاد،ماحولیاتی تحفظ ، خود کفیل بھارت کے لیے دیہی ترقی ، گائے کی حفاظت ، تبدیلی مذہب پرپابندی ، مذہبی بیداری اور فیملی پلاننگ کے بارے میں اجلاس میں بحث کے ممکنہ نکات رکھاگیا۔ اس میٹنگ میں سنگھ کے صوبے کے عہدیدار شریک ہوئے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close