یوپی

متھرا: زہریلی شراب پینے سے 3 افراد کی موت، ایک حالت نازک، انتظامیہ پر اٹھے سوالات

متھرا،14 ؍نومبر( آئی این ایس انڈیا ) متھرا میں زہریلی شراب پینے سے 3 افراد کی المناک طور پر موت ہوگئی۔ یہ واقعہ تھانہ بارسانہ علاقے کے اونچاگاؤں کا ہے۔ گاؤں کے تین افراد ستیش، سنجے اور راجو زہریلی شراب پینے کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ علاقے میں متعدد مقامات پر غیر قانونی شراب فروخت کی جاتی ہے، لیکن انتظامیہ اور محکمہ ایکسائز کی طرف سے کوئی کارروائی نہیں کی جاتی ہے۔ ناجائز شراب کی فروخت انتظامیہ اور محکمہ ایکسائز کی ملی بھگت سے کی جاتی ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پولیس نے پہلے تو معاملے کو دبانے کے لیے دو افراد کی آخری رسومات ادا کردی ، جب معاملہ طول پکڑنے لگا تو مرنے والوں میں راجوکی لاش لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا اور پوسٹ مارٹم کے بعد موت کے وجوہات کی اصلی وجہ کی معلومات کی انتظامیہ بات کرنا شروع کردیا۔ایس پی دیہاتی سری چندر نے کہا کہ کچھ دیہاتیوں نے بتایا کہ اونچا گاؤں کی سرحد سے متصل دیگر سیات راجستھان کے بھرت پور ضلع کے سنہراگاؤں سے شراب پی کر یہاں آئے تھے۔ لیکن مہلوکین افراد کے لواحقین کا کہنا ہے کہ علاقے میں متعدد جگہوں پر غیر قانونی شراب فروخت کی جارہی ہے اور یہیں سے مہلوکین نے شراب پیا تھا ۔ غفلت برتنے والے افسران جو تین افراد کی موت کا ذمہ دار ہے ان کے خلاف کارروائی کب ہوگی، اتنی بڑی غفلت کیسے واقع ہوئی؟جاں بحق افراد کے لواحقین کا کہنا ہے کہ علاقے میں متعدد جگہوں پر غیر قانونی شراب فروخت کی جاتی ہے، لیکن انتظامیہ ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتی ہے، جس کی وجہ سے ان کے اہل خانہ آج دم توڑ گئے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close