یوپی

اترپردیش :مذہبی جذبات بھڑکانے کے الزام میں مشہور شاعر منور رانا کے خلاف ایف آئی آر درج

لکھنؤ،02 ؍نومبر( آئی این ایس انڈیا ) فرانس کے حملے سے متعلق متنازعہ بیان دینے پر مشہور شاعر منور رانا کے اترپردیش میں خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اترپردیش پولیس نے منور رانا کے خلاف مذہبی جذبات بھڑکانے کے الزام میںیہ ایف آئی آر درج کی ہے۔ منور رانا نے فرانس میں پیغمبر اسلامؐ کے کارٹون بنانے والے پر بیان دیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر کوئی ان کے والدین ماں سیتا یا بھگوان رام کا ایسا بے ہودہ کارٹون بنادے تو اسے میںمار سکتا ہوں۔فرانس میں حضرت محمد ؐکا کارٹون بنانے کے بارے میں منور رانا نے کہاکہ اگر کوئی ان کے والدین یا دیوی دیوتا کا ایسا بے ہودہ کارٹون بنادے تو میں اسے مار سکتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جس نے بھی حضرت محمدؐکا کارٹون بنایا اس نے غلط کیا۔منور رانا کے بیان پر سوشل میڈیا پر بھی تنقید کی جارہی ہے۔ شاعر کمار وشواس نے جاوید اختر کی چند سطریں لکھ کر جواب دیا ہے۔ انہوں نے لکھاکہ ’نرم الفاظ بھلی باتیںمہذب لہجے ۔ پہلی بارش میں ہی یہ رنگ اترجاتے ہیں‘۔ واضح رہے کہ ان دنوں فرانس میں پیغمبر اسلام کے ایک کارٹون کو لے کر تنازعہ چل رہا ہے۔ پاکستان سمیت متعدد مسلم ممالک نے اس پر احتجاج کیا ہے۔ فرانس میں بھی کارٹون بنانے کے لئے کچھ حملے ہوئے ہیں۔ نائس میں چرچ کے حملے میں تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ عداوتوں کے درمیان فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی جانب سے حالیہ بیانات دیئے گئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ کارٹونوں سے تکلیف ہوسکتی ہے ، لیکن تشدد کوقبول نہیں کیا جائے گا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close