یوپی

یوپی میں کانگریس مضبوط متبادل بنے گی : پرینکاگاندھی

لکھنو14اکتوبر(آئی این ایس انڈیا) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کے بارے میں بڑی خبر آ گئی ہے۔ ایک انٹرویو میں پرینکا گاندھی نے عندیہ دیا ہے کہ اگر اتر پردیش میں کانگریس کی حکومت آتی ہے تو وہ وزیراعلیٰ کی امیدوار بن سکتی ہیں۔ پرینکاگاندھی نے کہاہے کہ کانگریس یوپی میں ایک مضبوط متبادل دیناچاہتی ہے ۔ہم تنظیم کومضبو کررہے ہیں اوراس کی کوشش جاری ہے ۔پرینکا گاندھی ہمیشہ یوپی کے معاملات پر آواز اٹھاتی رہی ہیں۔ یوپی میں جرائم ، بیروزگاری یاخواتین پر مظالم کی بات ہو، پرینکا گاندھی ہرمسئلے پراپنی رائے کا اظہار کرتی ہیں اور یوگی حکومت پر مستقل حملہ آورہیں۔ان کے متحرک ہونے کے بعدیوپی کانگریس میں جان آگئی ہے اورکانگریس ہی اصل اپوزیشن لیڈرکے کردارمیں ہے۔سماجوادی پارٹی اوربہوجن سماجوادی پارٹی بس سوشل میڈیاتک ہیں جب کہ کانگریس مستقل متحرک ہے اوربی جے پی کی یوگی حکومت کوگھیرنے کی ہرممکن کوشش کرتی ہے۔اس سے کانگریس ریاست میںمضبوط ہورہی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close