یوپی

یوپی : گونگی بہری لڑکی سے زیادتی ، ملزم گرفتار

گورکھپور،۶؍ اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا) گورکھپور ضلع کے چوری چورہ تھانہ علاقہ کے تحت ایک گاؤں میں ایک بہری لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی گئی ، جس کی اطلاع پولیس نے دی ہے ۔پولیس کے مطابق پیر کی سہ پہر لڑکی سو رہی تھی، جب ملزم پنٹو پرساد (25) لڑکی کے گھر میں داخل ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ اس نے بچی کے منھ پر کپڑا ڈال کر ہوسناکی کو انجام دے ڈالا ۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ اس وقت لڑکی کی بھابھی نہا رہی تھی، وہ شور سن کر باہر آگئی ، لیکن پنٹو نے انہیں دھکا دے کر باہر نکال دیا ۔ جب شام کے قریب چھ بجے گھر کے دیگر افراد آئے ،تو انہوں نے پولیس کو واقعے سے آگاہ کیا۔پولیس انسپکٹر پرمود کمار ترپاٹھی نے بتایا کہ متأثرہ کا طبی معائنہ کیا گیا ہے اور اس کی والدہ کی تحریری شکایت پر پنٹو کیخلاف عصمت دری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ترپاٹھی نے بتایا کہ ملزم پر دباؤ کے لئے پیر کے روز ہی ملزم کے والد کو پولیس نے حراست میں لے لیا تھا، بعد ازاں منگل کی صبح ملزم پنٹو کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close