یوپی

یوپی کے نائب وزیراعلیٰ برجیش پاٹھک پہنچے ندوۃ العلماء، مولانارابع ندوی سے ملاقات

لکھنؤ ، ۶؍ اگست (ہندوستان اردو ٹائمز) ہندوستان میں مسلمانوں کی سب سے بڑی تنظیم آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اکثر چرچے میں رہتی ہے۔ کبھی بورڈ کے فیصلے اور کبھی بورڈ کے جاری کردہ اعلانات سرخیوں میں رہتے ہیں۔ اب ایک تازہ معاملہ کے سبب چرچا میں ہے۔ اس کا سبب یہ ہے کہ بی جے پی کے ایک بڑے لیڈر اور اترپردیش کے ئائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے بورڈ کے صدر اور معروف عالم دین مولانا رابع حسنی ندوی سے ملاقات کی ہے۔مختلف سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کی ندوہ مد ہوتی رہی ہے مگر نائب وزیراعلیٰ کی آمد کے سبب سیاسی گلیاروں میں بحث گرم ہے۔

گزشتہ دو دنوں میں بی جے پی کے دو بڑے وزیر بورڈ کے ہیڈ کوارٹر پہنچے اور وہاں انہوں نے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدراور ندوہ العلما کے مہتمم مولانارابع حسنی ندوی سے ملاقات کی۔ . جمعرات کی شام نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے دارالعلوم ندوۃ العلماء میں مولانا رابع حسنی ندوی سے ایک رسمی ملاقات کی۔اس سے قبل ریاست کے وزیر مملکت برائے اقلیتی بہبود دانش آزاد انصاری بھی ندوہ پہنچے تھے اور مولانا سے ملاقات کی تھی۔ خبروں پر یقین کیا جائے تو ان ملاقاتوں کو محض رسمی کہا جاتا ہے۔

ندوہ کے ذمہ داران نے بھی ان ملاقاتوں کو محض شائستہ ملاقاتوں سے تعبیر کیا ہے۔جمعرات کو لکھنؤ کے دینی وعلمی مرکز ندوہ پہنچے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے مولانا رابع حسنی ندوی کی خیریت دریافت کی اور دعا کی درخواست کی۔ ندوے میں میٹنگ کے وقت موجود ایک شخص نے بتایا کہ نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک مغرب یعنی شام کی نماز کے دوران مولانا سے ملنے آئے تھے۔

اس دوران مغرب کی اذان شروع ہوئی اور ملاقات چند منٹ ہی چل سکی۔ اس کے بعد درمیان میں مولانا نماز پڑھنے چلے گئے۔ اس کی وجہ سے، یہ صرف چند منٹ چل سکی۔ملاقات کے دوران نائب وزیر اعلیٰ نے مولانا رابع حسنی ندوی سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ اس سے قبل یوگی حکومت کے وزیر دانش آزاد نے بھی ندوہ جا کر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر اور مشہور مذہبی رہنما مولانا رابع حسنی سے ملاقات کی تھی۔ دراصل آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا رابع حسنی ندوی صاحب گزشتہ کئی دنوں سے علیل ہیں۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button