عجیب و غریب

یوپی: نوعمر لڑکی کے ساتھ عصمت دری کا مرتکب ملزم گرفتار

نوئیڈا، 31 مئی (ہندوستان اردو ٹائمز) اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر ضلع کے فیز-2 پولیس اسٹیشن نے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے، جس نے مبینہ طور پر ایک نوعمر لڑکی کی عصمت دری کی تھی، گرفتار ملزم پر الزام ہے کہ اس نے لڑکی کواغوا کرکے اس کی عصمت دری کی تھی۔

ایک پولیس افسر نے منگل کو اس کی معلومات دی۔ فیز 2 تھانے کے انچارج سوجیت اپادھیائے کے مطابق بھنگیل گاؤں میں رہنے والی ایک نوعمر لڑکی کو دو ماہ قبل نوین نامی نوجوان نے اغوا کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ملزم نوجوان نے مبینہ طور پر لڑکی کے ساتھ زیادتی کی۔ اپادھیائے کے مطابق واقعہ کی رپورٹ درج کر کے معاملے کی جانچ کر رہی پولس نے منگل کو ملزم نوین کو گرفتار کر لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نوین کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں جج نے اسے 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button