عجیب و غریبیوپی

یوپی میں غنڈے بے لگام، دفتر میں گھس کر صحافی کو ماری گولی

بھاجپا ضلع صدر کے بھائی سمیت 3 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

جونپو؍لکھنؤ ، 27فروری ( ہندوستان اردو ٹائمز )  یوپی کے جونپور میں اتوار (26 فروری) کی دیر شام ایک صحافی پر اس کے دفتر میں گھس کر فائرنگ کر دی گئی۔ فائرنگ سے صحافی کی ہتھیلی اور پیٹ میں چوٹ لگی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ صحافی کو زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

اس معاملے میں بی جے پی ضلع صدر پشپ راج کے چھوٹے بھائی رتوراج سنگھ عرف چھوٹو سمیت تین لوگوں کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ زخمی صحافی کا نام دیویندر کھرے ہے جو نیوز ون انڈیا چینل کے صحافی ہیں۔صحافی دیویندر کھرے گزشتہ اتوار کی شام تقریباً 7:00 بجے لائن بازار تھانہ علاقے کے چاند پور بالو منڈی میں اپنے دفتر میں دوستوں کے ساتھ بیٹھے تھے۔

 

اس دوران دو موٹر سائیکل سوار بدمعاش دفتر کے اندر داخل ہوئے اور فائرنگ شروع کر دی۔بدمعاشوں کی طرف سے چلائی گئی گولی دیویندر کے موبائل میں لگی اور سیدھی اس کے پیٹ اور دائیں ہتھیلی میں لگی۔ اس کے بعد وہ زخمی ہو گئے۔ جلدی میں لوگوں نے انہیں اسپتال میں داخل کرایا، جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔پولیس کو دی گئی تحریر کے مطابق، دیویندر کھرے پر جان لیوا حملہ اس لیے کیا گیا ہے، کیوں کہ چند روز قبل انھوں نے بی جے پی کے ضلع صدر راجندر ترپاٹھی کے چھوٹے بھائی رتوراج سنگھ کی پٹائی کی خبر شائع کی تھی۔

آل انڈیا برہمن مہاسبھا اور اس کا خاندانن ا س کے لیے رتوراج پر دباؤ ڈال رہا تھا۔ جب دیویندر کھرے کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑا تو رتوراج نے ناراضگی ظاہر کی اور اسے گولی مار دی۔متاثرہ صحافی دیویندر کھرے کی تحریر کے بعد بی جے پی کے ضلع صدر بھائی رتوراج سنگھ سمیت 3 لوگوں کیخلاف لائن بازار پولیس اسٹیشن میں آئی پی سی کی دفعہ 307، 506 اور 120-B کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس مزید تفتیش میں مصروف ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button