یوپی

یوپی میں سردی اور دھند کا زور، 7 اضلاع میں اسکول بند کرنے کا فرمان جاری

لکھنؤ ،27دسمبر (ہندوستان اردو ٹائمز) یوپی کے میرٹھ اور آس پاس کے اضلاع میں کڑاکے کی سردی اور گھنی دھند کا زور نظر آ رہا ہے۔ پارہ مسلسل نیچے جا رہا ہے جس کے باعث سردی بھی بڑھ رہی ہے۔ اس کی وجہ سے کئی مقامات پر حادثات بھی پیش آ رہے ہیں۔

دریں اثناء اسکول جانے والے بچوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، جس کے پیش نظر میرٹھ سمیت 7 اضلاع میں اسکولوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔بڑھتی ہوئی سردی اور گھنی دھند کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹوں نے یوپی کے میرٹھ، بریلی، علی گڑھ سمیت 7 اضلاع میں اسکولوں کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان اضلاع میں آٹھویں تک کے اسکول بند رہیں گے۔ بریلی، علی گڑھ اور پیلی بھیت کے اسکولوں کو 28 دسمبر تک، جبکہ شاہجہاں پور میں 30 دسمبر تک بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ میرٹھ میں 27 دسمبر سے یکم جنوری 2023 تک اسکول بند رہیں گے۔ یہاں ضلع مجسٹریٹ نے ہدایت دی ہے کہ دسویں، بارہویں کے پری بورڈ اور پریکٹیکل امتحانات جاری رہیں گے، یعنی یہ پہلے سے طے شدہ تاریخوں پر ہی منعقد ہوں گے۔ تاہم، 8ویں سے اوپر کی کلاسیں (کلاس 9ویں سے 12ویں تک) صبح 10 بجے سے دوپہر 3 بجے تک چلیں گی۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button