
لکھنؤ (ہندوستان اردو ٹائمز) اترپردیش مدرسہ تعلیمی بورڈلکھنوکی منتظمہ کمیٹی کی گذشتہ دنوں میٹنگ ہوئی تھی جس میں2016مدرسہ دستور العمل کے ترمیم کے حوالے سے غوروفکرکیا تھا۔اسی میٹنگ میں جمعہ کے بجائے اتوار کوتعطیل کرنے پرتجویزپیش کی گئی تھی جس پرمدارس کے ذمہ داران میں بے چینی پائی جارہی تھی۔لیکن آج مدرسہ بورڈنے 2023میں تعطیل کاکیلنڈرجاری کرتمام شکوک وشبہات کودورکردیااورکیلنڈرمیں جمعہ کوتعطیل کاذکرکیاگیاہے۔
اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈلکھنوہر برس مدارس میں تعطیلات کے سلسلے میں کیلنڈرجاری کرتاہے اسی کے تحت اس برس بھی جاری کیا ہے۔2023میں مدرسہ بورڈ نے75دن تعطیلات کااعلان کیاہے۔تعطیلات سے متعلق جاری کردہ کیلنڈرمیں رمضان اورعیدالفطرکے موقع کی تعطیل36دن کی ہے۔ہفتہ وارتعطیل جمعہ کوہوگی۔مدارس کے مینیجراورپرنسپل2اوردودن کی چھٹی اپنے اختیارسے کرسکتے ہیں۔کیلنڈرمیں ذکر تمام چھٹیوں کے علاوہ سبھی مدرسین و ملازمین کو14ایام کی رخصت اتفاقیہ منظورہونگے۔
واضح رہے کہ قومی تہوارکے مواقع پرتعلیمی عمل ملتوی کرکے مدرسین وملازمین طلباء وطالبات مدرسہ میں حاضررہ کرمنعقدہ پرگرام میں شرکت کریں گے۔اسلامی تہوارکاتعین روئیت ہلال سے متعین ہوگااورتعطیل بھی اسی بنیادپرہوگی۔کوویڈکے پیش نظرتمام ہدایات مدارس میں نافذہوں گے۔ضلع انتظامیہ کی جانب سے ضلع انتظامیہ کا اعلان گرمی یاسردی کی تعطیل مدارس پر بھی نافذہوگی۔ساتھ ہی مدارس کے پرنسپل یامینیجراپنے اختیارکی چھٹی کا استعمال کرنے سے قبل ایک ماہ پہلے ضلع اقلیتی بہبودکے افسرکو اطلاع کرنی ہوگی۔